روس کے دورافتادہ علاقے سائبیریا کے جنگلات میں لاپتہ ہو جانے والا تین سالہ بچہ 72 گھنٹوں بعد مل گیا ہے۔ روس کا یہ علاقہ ریچھوں اور بھیڑیوں کے مسکن کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔
style="text-align: right;">
سائبیرین ٹائمز کے مطابق تین سالہ بچہ سیرن ڈوپکٹ جنگل میں کھردری زمین پر ایک درخت کے نیچے سوتا رہا۔
جنگل میں کھو جانے سے قبل سیرن ڈوپکٹ کی جیب میں چاکلیٹ کا صرف ایک چھوٹا سا ٹکرا موجود تھا۔